منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھل گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں طیارے کا کارگو دروازہ دوران پرواز کھل گیا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فلائٹ میں سوار ایک مسافر نے واقعے کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے اندر تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور مسافر خوفزدہ ہیں جبکہ طیارے کے دروازے کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مطابق مذکورہ ویڈیو 12 جون کو ساؤ لوئس سے سلوا ڈور جانے والی پرواز کی ہے۔طیارے میں برازیلین گلوکار ٹیری بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ سوار تھیں۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

ویڈیو بریکنگ ایوی ایشن نیوز اینڈ ویڈیوز نے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’برازیل کے گلوکار ٹیری کا طیارہ پرواز میں کارگو کا دروازہ کھلنے کے بعد بحفاظت ساؤ لوئس ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے۔

ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں