اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

’بے بی باجی‘ کے سیٹ سے جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے سیٹ سے جویریہ سعود ’عذرا‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’عذرا‘ گفتگو کررہی ہیں اور فضل حسین، جنید نیازی سمیت دیگر ساتھی اداکار سر پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے بی باجی کی ریکارڈنگ کے دوران عذرا۔‘

اس سے قبل جویریہ سعود نے ڈرامے میں واصف کی شادی کے دوران شوہر سعود قاسمی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بے بی باجی میں جویریہ سعود ’عذرا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں دیگر اداکاروں میں سعود قاسمی، حسن احمد، سنیتا مارشل، طوبیٰ انور، جنید جمشید نیازی، فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف، منور سعید، ثمینہ احمد ودیگر شامل ہیں۔

بے بی باجی کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے، ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں