پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر، صدر نے منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کردی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر ہوگا، صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی۔

- Advertisement -

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔

صدرمملکت نے دو ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے کی منظوری دی ہے جبکہ موجود چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال آئین کے آرٹیکل ایک سو اناسی کے تحت سولہ ستمبر 2023 کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔

خیال رہے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے بعد سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں