منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچز کی ڈبل سنچری کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

یورپیئن چیمپئن شپ کوالیفائنگ میں آئس لینڈ کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی اور ساتھ ہی میچز کی ڈبل سنچری بھی مکمل کی۔

میچ کے بعد رونالڈوع کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی نوازا گیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز تھا۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2003 سے کیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں