پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

شارک کا نیٹ فلکس کی ٹیم پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست ہوائی میں بیچ سمندر دوران شوٹنگ خوں خوار شارک نے کشتی میں سوار نیٹ فلکس کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی ٹیم دستاویزی سیریز ’اوور پلینٹ ٹو‘ کیلیے شوٹنگ میں مصروف تھی کہ 15 فٹ لمبی خوں خوار شارک نے حملہ کرتے ہوئے کشتی کو الٹانے کی کوشش کی۔

اس پر کشتی میں سوار نیٹ فلکس کا عملہ گھبرا گیا اور ہنگامی طور پر خشکی پر پہنچنے کی کوشش کی جس میں وہ خوش قسمتی سے کامیاب رہا۔

دستاویزی سیریز کے پروڈیوسر ہوو کورڈی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہمارا ارادہ سمندر کے اندر جا کر عکس بندی کرنے کا تھا لیکن شارک نے اس کی نوبت ہی نہیں آنے دی۔

ہوو کورڈی نے بتایا کہ ہم نے شوٹنگ کیلیے چھ دنوں کا پلان بنایا ہے لیکن پہلے ہی دن شارک نے حملہ کر دیا، اس شارک کے ہمراہ دو چھوٹی شارک بھی تھیں۔

سیریز کے ہدایتکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شارک نے اس قدر طاقت سے حملہ کیا کہ کشتی میں بڑا سا سوراخ ہوگیا جس کے باعث فوراً خشکی پر پہنچانا ناگزیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عملہ خشکی سے کچھ ہی دوری پر تھا جس کی وجہ سے کشتی کو واپس ساحل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے، شارک کا رویہ انتہائی غیر معمولی تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں