ہنس کو خوبصورت پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن یہ خوبصورت پرندہ بھی اب ایک بری لت کا شکار ہوگیا ہے جس کو نشہ کہا جاتا ہے۔
نشہ ایک بری عادت ہے اس کی لت کسی کو ایک بار لگ جائے تو پھر اس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اچھا بھلا انسان نشے کا عادی بن کر دنیا کے لیے عبرت کا نشان بن جاتا ہے لیکن اب تو پرندے بھی نشہ کرنے اور اس کی لت کا شکار ہونے لگے ہیں۔
ہنس کا شکار دنیا کے خوبصورت پرندوں میں کیا جاتا ہے، جس کی خوبصورتی کو ادیبوں نے اپنے افسانوں میں دی اور ضرب المثل میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن حیرت انگیز خبر ہے کہ یہ خوبصورت پرندہ بھی اب نشے جیسی بری لت کا شکار ہوگیا ہے۔
جی ہاں یہ ناقابل یقین واقعہ یورپی ملک سلوواکیہ میں پیش آیا ہے جہاں ہنسوں کا ایک جھنڈ افیون جیسے نشے کا عادی ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلواکیہ کے ضلع کومارنو کاشتکاروں نے رواں برس فروری میں اپنی فصلوں پر ہنسوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ یہ ہنس اس علاقے میں موجود پانی کے چھوٹے تالابوں کو دیکھ کر جمع ہوئے تھے اور ایک آدھ بار انہوں نے پوست کھا لیا لیکن اب وہ اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
پوست کے کاشتکار ہنسوں کی صورت میں فصل تباہ کرتے ان ہنسوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں ان سینکڑوں نشئی ہنسوں سے جان چھڑانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔