اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا،کلری میں بلڈر کے بھائی کا قتل بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے علی نامی بلڈر سے گینگ نے بھتہ مانگا تھا، بھتہ نہ ملنے پر بلڈرز کے بھائی ریاض کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ علی نامی بلڈر سے گینگ وار شکیل گروپ 50 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا تھا کہ بھتہ نہ دینے پر بلڈر کے بھائی ریاض کو اس کے زیر تعمیر پروجیکٹ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو راہگیر زخمی بھی ہوئے تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ 20 روز قبل بغدادی میں اسی بلڈر کے دوسرے پراجیکٹ پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والی وصی اللہ لاکھوں کے گینگ نے سچل اسکیم پروجیکٹ  کے مالک آصف غازیان سے بھتہ طلب کیا تھا۔

جس کے بعد یکم جون کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پروجیکٹ کے سیکیورٹی گارڈ صنم بلیدی سمیت تین افراد کو زخمی کیا تھا جن میں 2 راہ گیر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں