جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پانچ بہترین فنکاروں کی بہترین اولادیں

اشتہار

حیرت انگیز

عموماً بچے وہی پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ماں باپ کی معاشرے میں پہچان ہوتی ہے اور اس سلسلے میں ہمارے پاس پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے کچھ کامیاب مثالیں موجود ہیں۔ یہاں ہم پانچ ایسے اداکاروں کا تذکرہ کریں گے جنہوں نے اداکاری کے جوہر ورثے میں حاصل کئے۔

ںدا یاسر

مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’نادانیاں‘ سے شہرت حاصل کرے والی ندا یاسرہمیشہ اسکرین پرحقیقی فن کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں ، انہوں نے اپنے والد کاظم پاشا جو کہ اہک مشہور ٹی وی ڈائریکٹر تھے کہ مقررکردہ تمام معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ آج کل ندا یاسر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ انڈسٹری کے ان اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا پے درپے کامیاب کردار کر کے منوایا۔ انہوں نے اپنا کیرئیر 2002 میں ڈرامہ سیریل ’شیشے کا محل‘ سے شروع کیا تھا جس کی ابتدائی بیس اقساط میں ان کا کردار انتہائی معمولی نوعیت کا تھا ۔ فہد سندھی ڈراموں کے اداکار صلاح الدین تنیو کے فرزند ہیں۔

میشا صفی

ڈرامہ اسکرین پر راج کرنے والی صباحمید کی طرح میشا صفی نے بھی اپنی مضبوط جگہ بنائی ہوئی ہے۔ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ بے مثال گلوکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے ’ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ‘ اور ’وار‘ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مومل شیخ

جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ بھی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں ، حالانکہ وہ اپنے والد کی طرح کوئی بہت اعلیٰ درجے کی اداکارہ نہیں ہیں لیکن اپنے بھائی اور کزن سے بہت بہترہیں۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ جب تک ایک کام مکمل نہیں کرلیتیں تب تک دوسرا کام ہاتھ میں نہیں لیتیں۔

سرمد کھوسٹ

سرمد کھوسٹ کا نام ہی ان کے کام کی پہچان ہے، وہ ایک بہترین اداکار، ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ انہوں اداکاری اور ہدایت کاری کے جوہر اپنے والد عرفان کھوسٹ سے ورثے میں پائے ہیں۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں