منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

دورہ پیرس میں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی مینگو ڈپلومیسی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات میں بہترین میٹھے آم آم بجھوانے کا وعدہ کردیا ، جس پر انھوں نے کہا ہم سب سے زیادہ وہی کھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات کی ہوئی ، جس میں پاکستان اورآئی ایس ڈی بی کےدرمیان دیرینہ تعاون اورروابط پرتبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹرمحمد الجاسر وزیراعظم کو خاص طورپر الوداع کرنے کیلئے راہداری تک آئے، اس دوران سربراہان کے غیررسمی دلچسپ گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے میرادن خوشگوار بنادیا ہے، آپ کو بہترین میٹھے آم بھجواؤں گا، جس پر ڈاکٹرمحمد الجاسر نے مسکراتے ہوئے وزیراعظم کوجواب میں کہا ہم سب سے زیادہ وہی کھاتے ہیں، ہم ان کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ڈاکٹرمحمدالجاسر کے جملوں پر وزیراعظم ساختہ مسکر ادئیے ، ڈاکٹرمحمداالجاسر نے مزید کہا آپ یہ آم اگاتے رہیں اور بھجواتےرہیں، جس پر وزیراعظم اور دیگر کے قہقہے گونج اٹھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں