پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

محمود مولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی نے محمود مولوی کو سندھ کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین، صدر علیم خان کی مشاورت سے جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محمود مولوی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں استحکام پاکستان پارٹی سمیت پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ایک بیان میں محمود مولوی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پیریا منگل کوکروں گا۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ آفر دیکھ کر فیصلہ کروں گا کہ سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیشکش قبول کرنی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں، عمران اسماعیل اور علی زیدی انفرادی سطح پر فیصلہ کریں گے۔

خیال رہےکہ محمود مولوی رواں سال فروری میں کراچی سے قومی اسمبلی نشست این اے 245 پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی بھی رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں