بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی میں کل وفاقی بجٹ 24- 2023 کی منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 24- 2023 کی کل منظوری کا امکان ہے ، آج قومی اسمبلی لازمی اخراجات پر بحث ہوگی ، ووٹنگ نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، آج اور کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، وفاقی بجٹ کی بھی کل منظوری کا امکان ہے۔

آج قومی اسمبلی 413 کھرب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دے گی، لازمی اخراجات پر بحث ہوگی تاہم ووٹنگ نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی آج مختلف وزارتوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 133 مطالبات زر کی بھی منظوری دے گی جبکہ ناقص کارکردگی کی حامل وزارتوں کے بجٹ کی کٹوتی کی تحاریک بھی اپوزیشن پیش کرے گی۔

اجلاس کے دوران ایوان رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی منظور کرے گا۔

خیال رہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان سے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں