پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

گائے نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

سب سے آگے نکلنے اور عالمی ریکارڈ بنانے کی جستجو تو انسان کی سرشت میں شامل ہے لیکن اب تو جانور بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

ہم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل انسانوں کے عالمی ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے آئے روز دیکھتے اور سنتے رہتے ہیں لیکن اب اس دوڑ میں جانور بھی شامل ہوگئے ہیں اور ریکارڈ بنا رہے ہیں جیسا کہ حال ہی میں ایک گائے نے ایک عالمی ریکارڈ بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا۔

یہ امریکی گائے ہے جس نے عالمی ریکارڈ بھی اس حوالے سے قائم کیا ہے جس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا اور وہ ہے کرتب دکھانا۔ آپ حیران رہ گئے نا کیونکہ کرتب کے نام سے اگر کسی کے ذہن میں کچھ جانور آتے ہیں تو وہ سرفہرست گھوڑا، کتا، بلی، بندر یا سرکس کا سدھایا ہوا شیر لیکن ’’گوسٹ ‘‘نامی اس چار سالہ گائے نے صرف ایک منٹ میں 10 کرتب دکھا کر نہ صرف دنیا کو حیران کر دیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

- Advertisement -

عالمی ریکارڈ بنانے والی اس گائے کا نام گوسٹ ہے جس کی عمر چار سال ہے جب کہ اس کی مالکہ کا نام میگن ریمان ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق گائے نے ایک منٹ جو کرتب دکھائے ان میں ایک جگہ پر کھڑے رہنا، بلانے پر پاس آنا، جھکنا، دائرے میں گھومنا، پیڈسٹل پر کھڑے ہونا، ٹانگ اٹھانا، گھنٹی کو چھونا، منہ چومنا، سر کو ہلانا اور گلے میں رسا ڈلوانا شامل ہیں۔

 

گائے کی مالکن میگن کا جو گوسٹ سے بہت متاثر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پہلی بار اس گائے کو دیکھا تو لگا کہ اس میں کچھ خاص ہے اور یہ کچھ اسپیشل کرسکتی ہے جس کی وجہ سے خاتون جو گھوڑوں کو کرتب کرنا سکھاتی ہیں انہوں نے اپنی گائے کو سکھنا کا ارادہ کی اور پھر اس کو عملی جامہ بھی پہنایا جس کا صلہ انہیں اپنی پالتو گائے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی صورت میں ملا۔

میگن کے مطابق گائے اس کے علاوہ بھی کئی کرتب کر سکتی ہے جس میں رنگوں کی پہچان کرنا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں