ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ساتھ سگریٹ نوشی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان آج بالی وڈ میں 31 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے 25 جون 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیوانہ‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور آج کروڑوں دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
31 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلیے شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جہاں ان سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔
شاہ رخ خان چین اسموکر ہیں اور ان کے مداحوں کو بھی اس بات کا بخوبی علم ہے۔ شعیب نامی ٹوئٹر صارف نے پوچھا ’ساتھ میں سگریٹ پینے چلو گے کیا سر؟‘
اس پر شاہ رخ خان کا جواب دلچسپ تھا۔ سُپر اسٹار نے لکھا ’میں اپنی بُری عادتیں اکیلے ہی کرتا ہوں۔‘ کمنٹ باکس میں ایک صارف نے لکھا ’آپ کی عزت خراب ہو رہی ہے سر۔ آپ یہ بُری عادتیں کم کر دیں۔‘
Main apni buri aadatein akele hi karta hoon!! https://t.co/POWpR67dzu
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
خیال رہے کہ شاہ رخ خان طویل عرصے بعد اسکرین پر فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ دھوم مچانے واپس آئے۔ رواں سال جنوری میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے کمائی کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔
ستمبر میں وہ دوبارہ بڑے پردے پر آنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم ’جوان‘ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جس میں وہ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔