پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ان چاروں میں سب سے زیادہ بے وقوف کون؟ 5 سیکنڈ میں جواب دیں

اشتہار

حیرت انگیز

دماغی پہیلیاں ایک عام پہلی کو زیادہ دلچسپ بنا دیتی ہیں کیونکہ یہ تفریحی کھیل ایک تخلیقی سوچ کے ساتھ حل کئے جاتے ہیں۔

آپ کا آئی کیو جاننے کیلئے ذہانت کا ٹیسٹ معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ وہ ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں آپ مشاہدے کی بنیاد پر جواب دیتے ہیں۔

پیش کی گئی اس دماغی پہیلی کو حل کرنے کیلئے آپ کو تجزیاتی سوچ کی مہارت استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔، مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آپ کو تھوڑا مختلف سوچنے کی بھی ضرورت پڑے گی۔

- Advertisement -

ہم آپ کیلئے ایک دلچسپ اور مزاحیہ پہیلی لے کر آئے ہیں، اس میں آپ کو ایک تصویر دیکھنا ہے جس میں چار افراد درخت کی شاخ پر بیٹھے ہیں۔ آپ کو صرف 05 سیکنڈ میں فیصلہ کرکے بتانا ہے کہ ان چاروں میں سے سب سے زیادہ بے وقوف کون ہے۔

پہیلی

فیصلہ کرتے ہوئے آپ کو ان چاروں کے کاموں اور حالات پر نظر رکھنا ہو گی۔ جواب دینے سے پہلے تصویر کو غور سے دیکھئے کیونکہ جواب سادہ ہے لیکن اسی طرح مشکل بھی ہے۔

اس دلچسپ پہیلی کے جوابات سوال کے آخر میں دئیے گئے ہیں، لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنا جواب دینے سے قبل ان جوابات کو بالکل نہ دیکھیں ورنہ اس طرح آپ اپنی دماغی صلاحیت کا اندازہ نہیں لگا سکیں گے۔

اگر آپ تصویر میں چاروں افراد کے عمل کو دیکھیں تو یہ چاروں کی حماقت اور بھولے پن میں اپنا وافر حصہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں دیکھنا ہے کہ سب سے زیادہ احمق اور سب سے کم احمق کون ہے۔ ہم ترتیب نزولی کے اعتبار سے زیادہ بے وقوف سے کم بے وقوف شخص کا فیصلہ کرتے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں جو مقررہ وقت میں اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟
صحیح جواب یہ ہے۔

درخت

تصویر میں چار نمبر والا شخص سب سے زیادہ بے وقوف ہے کیونکہ وہ جس شاخ پر بیٹھا ہے اسی کو کاٹ رہا ہے۔ ایک نمبر والا شخص کا بے وقوفی میں دوسرا نمبر ہے کیونکہ وہ ایسی شاخ پر بیٹھا ہے جسے دوسرے نمبر والا بھولا شخص کاٹ دے گا۔

بے وقوفی میں تیسرا نمبر شخص نمبر دو کا ہے کہ وہ جانتا نہیں کہ وہ بھی گر جائے گا کہ شخص نمبر تین اس کی شاخ کاٹ رہا ہے۔ شخص نمبر تین ان سب میں سب سے کم بے وقوف کہلایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں