جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لینڈ مافیا کی سرپرستی کا الزام : سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی کرپشن نے لینڈ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے خلاف لینڈ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی ایچ اے میں قیمتی اراضی ہتھیانے کیلے ریکارڈ میں ردو بدل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا انکشاف اس وقت ہوا، جب ڈی ایچ اے کے لینڈ پراووئڈر، محمد فیاض نے درخواست دائر کی۔

جس پر محکمہ انسداد رشوت ستانی لاہور ریجن نے ریونیو اسٹاف کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

نائب تحصلدار اعظم شاہگان، ریونیو آفیسر شفاقت شاہ سمیت دیگر پٹواریوں کے خلاف بھی خسرہ گرداروی میں تبدیلی کرنے پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

شہری نے درخواست دی ہے کہ اس کی خریدی گئی اراضی کو ہتھیانے اور پراپرٹی کے کاغذات کو جعلسازی سے تبدیل کرنے والوں کو سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سرپرستی حاصل تھی، ان سب کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور نے تمام ریونیو سٹاف اور سابق سی سی پی او لاہور کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں