اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں کیے گئے اقدامات مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق بجٹ میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور پی ڈی ایل ریٹ میں کچھ اضافے کیے گئے ہیں، 23جون کو اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد پابندی واپس لے لی ہے جبکہ شرح سود میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کمیٹی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں اقدامات کو ضروری سمجھتی ہے، اقدامات سے مہنگائی کے منظرنامے میں اضافے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

- Advertisement -

اضافی ٹیکس اقدامات سے بلاواسطہ اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے مہنگائی ہوگی، درآمدات پر پابندیوں میں نرمی سے زرمبادلہ مارکیٹ پر دباؤ پڑسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ توقع سے زیادہ ایکسچینج ریٹ کی ملکی نرخوں کو منتقلی ہوسکتی ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا اطلاق 27جون 2023سے مؤثر ہوگا، شرح سود میں اضافے سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں