بھارت میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ڈکیتوں نے غریب جوڑے کو 100 روپے دے دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر نشے میں دھت دو افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کی لیکن غریب جوڑے پر پاس محض 20 روپے نکلنے پر انہوں نے جوڑے کو 100 روپے دے دیے۔
مذکورہ واقعہ علاقہ مکین نے کیمرے میں محفوظ کرلیا، کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکوٹی پر سوار دو ڈکیت اسلحہ کے زور پر جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ جانے سے پہلے جوڑ کو 100 روپے بھی دیتے ہیں۔
انوکھی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ واردات 21 جون کو ہوئی تھی۔
दिल्ली पुलिस की @DCP_SHAHDARA टीम ने 2 रोब्बेर्स को गिरफ्तार किया है ..जिनके पास से 30 मोबाइल फोन Recoverd हुए है .Robbers came and paid money to the victims coz he was not having money and jewellery of gf was fake as per robbers. Heavily drunk 😂 @DelhiPolice #Delhi pic.twitter.com/b6RrIOXU2Y
— Ravi Jalhotra (@ravijalhotra) June 25, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے بعد دونوں ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت جی ایس ٹی اکاؤنٹنٹ دیو ورما اور اس کے ساتھی ہرش راجپوت کے طور پر ہوئی ہے جو ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے پستولم اسکوٹر اور تیس موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔