اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

دو بہنوں نے تنگ آکر اوباش نوجوان کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد : لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، دو بہنوں نے مل کر اس کی درگت بنا ڈالی، اہل محلہ نے بھی خوب ہاتھ صاف کیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دو بہنوں نے روز روز کی شرارت سے تنگ آکر ان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش نوجوان کی جم کر پٹائی کردی جس سے اسے لینے کے دینے پڑگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پٹائی کی ویڈیو میں صارفین نے بھی ان لڑکیوں کی ہمت کی تعریف کی اور خوب سراہا۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں ملزم کو زمین پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک لڑکی اسے مار رہی ہے جب کہ وہاں موجود دوسرا نوجوان آس پاس کھڑے لوگوں کومعاملے کی تفصیل سے آگاہ کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح ملزم نے اسکول جانے والی اس لڑکی کا راستہ روکا اور زبردستی اس کا ہاتھ پکڑ لیا، لڑکی کی بڑی بہن جو قریب ہی کھڑی اس بات کا انتظار کر رہی تھی تیزی سے آئی اور دونوں بہنوں نے مل کر اس شخص کو بری طرح پیٹا۔

اس موقع پر جائے وقوعہ پر کھڑے دیگر افراد نے بھی نوجوان کی لاتوں اور گھونسوں سے خوب تواضع کی اور بعد ازاں زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میری بیٹی اسکول جارہی تھی تو اسی لڑکے نے ہاتھ پکڑا اور اسے تحفہ دینے کی کوشش کی اور نہ لینے پر اس کے بیگ میں ڈال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم کے خلاف خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں