ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’خواب دیکھا گھوڑے پر سوار ہو کر حج پر جا رہی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

خواب دیکھا کہ گھوڑے پر سوار ہوکر حج پر جا رہی ہوں، دیرینہ خواب پورا ہونے پر فلسطینی خاتون مارے خوشی کے رو پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی ضیافت میں جن ایک ہزار فلسطینی افراد کو فریضہ حج کے لیے مدعو کیا ہے ان میں نعمہ العروی بھی شامل ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ کر اپنے دیرینہ خواب کے پورا ہونے پر انتہائی مسرور اور اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔

ایک سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعمہ العروی نے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج پر آنے کی خوشی بیان سے باہر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا ایک خواب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اکثر یہ خواب دیکھا کرتی تھیں کہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر حج پر جا رہی ہیں، اب گھوڑوں کا دور تو ختم ہوگیا لیکن ان کا دیرینہ خواب ضرور پورا ہوگیا اور خواب بیان اور اس کی تعبیر پانے پر مارے خوشی کے ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

ایک اور فلسطینی خاتون منال الاسود نے کہا کہ فریضہ حج کےلیے سعودی عرب آنے کی امید نہیں تھی تھی تاہم شاہی دعوت پر ایک خواب جس کا ایک دہائی سے انتظار تھا پورا ہوا ہے۔

اس موقع پر خادم حرمین شریفین کی دعوت پر حج پر آنے والی ایک اور شاہی مہمان 65 سلہ فاطمہ زید عبداللہ نے کہا کہ فریضہ حج اور عمرہ ادا کرنے زندگی کی خواہش تھی جو اب پوری ہو رہی ہے۔ سعودی حکام نے تمام فلسطینی عازمین حج کو بہترین رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں