کراچی : منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو نقد کرانے کیلئے صرف4دن باقی رہ گئے، حکومت نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کردی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام 7500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ 30 جون 2023 تک کیش کراسکیں گے جب کہ پرائز بانڈ کیش اصل قیمت پر بینک اکاونٹ میں منتقل کرسکتے ہیں۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے بانڈز، پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرسکتے ہیں پرائز بانڈ سے اسپشل سیونگز سرٹیفیکٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر منتقل کیا جاسکتا ہے پرائز بانڈ کو کیش اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے کرائے جاسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈ ز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ان بانڈ ز کو رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ہولڈنگز کا30 جون 2023ء سے قبل تبدیل کرا لیں۔