جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں قربانی کے لیے ’لاڈلہ‘ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں متعدد خوبصورت جانور قربانی کے لیے لائے جاتے ہیں اور کچھ جانور ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔

کراچی میں ایسے ہی ایک قربانی کے جانور کی دھوم مچی ہوئی ہے، فیضان نامی شہری نے ساہیوال نسل سے تعلق رکھنے والے لاڈلے کو دو سال قبل خریدا جب اس کا وزن 140 کلو تھا اور اسے رواں سال قربانی کے لیے تیار کیا۔

شہری نے اس بھاری بھرکم جانور کو ’لاڈلہ‘ کا نام دیا ہے۔

- Advertisement -

شہری کا کہنا ہے کہ قربانی کا جانور ہے جب یہ ذبح نہیں ہوگا اس کے ساتھ ہماری محبت بھی مکمل نہیں ہو پائے گی۔

لاڈلے کا وزن 30 من جبکہ خوراک میں دودھ، مکھن، گندم، چنا، مکئی اور گھی شامل ہیں۔

مالک کا کہنا ہے کہ اس جانور کی قیمت پندرہ لاکھ کے لگ بھگ ہے مگر یہ برائے فروخت نہیں ہے وہ اسے خود اللہ کی راہ میں قربان کریں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں