جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نصیرآباد : تیز طوفانی بارشوں سے دریائے لہڑی میں طغیانی، سیلابی ریلے سے سیف اللہ ڈیم ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نصیرآباد : تیز طوفانی بارشوں کے باعث دریائے لہڑی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے سے سیف اللہ ڈیم ٹوٹ گیا، جس سے متعدد دیہات سمیت ربیع کینال کی آبادی کو سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، نصیرآباد میں طوفانی بارشوں کے باعث دریاٸے لہڑی میں طغیانی آگئی۔

جس کے بعد دریائے لہڑی سے گھگھی کے مقام پر 62 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل ہونے سے سیف اللہ ڈیم ٹوٹ گیا، ڈیم ٹوٹنے کے باعث بڑا سیلابی ریلے کا رخ نصیر آباد کے علاقے ربیع کینال کی جانب ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

بڑے سیلابی ریلے کے پیش ںظر انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، سیلابی ریلے سے متعدد دیہات سمیت ربیع کینال کی آبادی کو سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

نصیرآباد میں سیلابی ریلے سےنمٹنے کیلئے انتظامیہ ربیع کینال پرپہنچ گئی ہے، اے سی ڈیرہ مراد جمالی اور اے سی چھتر نے ربیع کینال کےپشتوں کاجائزہ لیا۔

زیر آب علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئےاقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور ربیع کینال کے پشتے کمزور ہونے پر ریلے کا رخ موڑنے پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر دو بچیاں جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ چکوال میں بھی موسلا دھار بارش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں