ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اہم اتحادی جماعت حکومت سے ناراض ، علیحدگی پر غور شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملات پر بھی غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کی زیرصدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی این پی نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کے مجموعی مسائل اور وفاقی حکومت کی بےجا مداخلت پر اظہار مایوسی کیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ بی این پی اجلاس میں وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملات پربھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے وڈھ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کےدرمیان بلوچستان کےامن و امان کی صورتحال پر مشاورت بھی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں