بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ خودکشی کرلی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر حیدر آباد کے مضافاتی علاقے چوٹ اوپل میں پیش آیا۔ خاتون کی شاخت 28 سالہ راجیشوری سے ہوئی جبکہ اس کے بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان تھی۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ راجیشوری اپنے موبائل فون پر رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ روازنہ مشہور گیم لوڈو کھیلتی تھیں، مسلسل گیم ہارنے کی وجہ سے اس پر 4 لاکھ روپے کا قرض ہوگیا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیشوری نے پہلے اپنے دو بچوں کو پانی سے بھرک ٹینک میں پھینکا اور بعد میں خود بھی اس میں چھلانگ لگا دی، خودکشی کرنے کے دوران راجیشوری کا شوہر گھر پر نہیں تھا۔
پولیس نے لاشوں پانی کے ٹینک سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دیں۔