کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیت اور معروف اداکار بہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سفینہ کو منگنی پر کیا تحفہ دیا تھا اور اس دور کی کون سی یادیں آج بھی تازہ ہیں؟ یہ ساری باتیں انہوں نے اپنے مداحوں کا بتا دیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں کے عید اسپیشل میں بطور مہمان معروف اداکار بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ بہروز نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔
اپنی شادی کے بارے میں کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری منگنی 1985 میں اور شادی 1986 میں ہوئی اور یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہماری ارینج انگیجمنٹ اور لومیرج تھی۔
ایک اور سوال پر انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں نے سفینہ کو جو پہلا تحفہ دیا تھا اور ایک گلے کی چین تھی، بہروز سبزواری کی اس بات تصدیق ان کی اہلیہ سفینہ نے بھی کی۔