جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کھلاڑی کے روپ میں روسی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پولینڈ نے روسی آئس ہاکی کھلاڑی کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لے لیا۔

پولینڈ میں حکام نے جاسوسی کے شبے میں ایک روسی آئس ہاکی کھلاڑی کو حراست میں لیا ہے جو پولینڈ کے ایک اعلیٰ درجے کے کلب کے لیے کھیلتا تھا۔

پولینڈ کے وزیر انصاف اور چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ نامعلوم مشتبہ جاسوس نیٹ ورک کا 14 واں رکن ہے جسے ملک کی خفیہ سروس نے گرفتار کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ "روسی جاسوس ایک ایک کر کے پکڑے جارہے ہیں! ایتھلیٹ کی آڑ میں کام کرنے والا جاسوس پکڑا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو پولینڈ میں ایک روسی شہری کی گرفتاری پر "سخت احتجاج” کرتا ہے اور اس کی وضاحت کا مطالبہ کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں