فرحان اختر کی فلم ‘جی لے ذرا’ سے پریانکا چوپڑا نے خود کو علیحدہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اب پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی اس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔
تینوں سپر اسٹارز اداکارائوں کترینہ، پریانکا اور عالیہ کے فلمی شیڈول ایک دوسرے سے متصادم ہیں جس کی وجہ سے فلم کو ملتوی کیا گیا، پرینکا 2023 میں اس فلم کی شوٹنگ کرنے سے قاصر ہیں جبکہ 2024 میں عالیہ بھی اپنی دو فلموں کی وجہ سے کافی مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اپنی مصروفیات کے باعث پریانکا چوپڑا مذکورہ فلم سے علیحدہ ہوتی نظر آرہی ہیں، بھارتی فلمی ویب سائٹ کے مطابق اب پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی اس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں، تاہم اب تک اداکارہ یا فلم میکرز کی جانب سے ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
فرحان اختر کی نے جب سے فلم ‘جی لے ذرا’ بنانے کا اعلان کیا تھا، فلمی شائقین کو اس کا کافی انتظار تھا کیوں کہ یہ خواتین کو مرکز نگاہ رکھ کر بنائی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، جس میں شائقین کو تین باصلاحیت ادکارائوں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملتا۔
پریانکا چوپڑا کے ‘جی لے زرا’ سے باہر ہونے کے بعد فلم پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ شائقین کو بھی اداکارہ اور فلمساز کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔