اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

کوئی گہری نیند سوئے افراد کو بھی ایسے جگاتا ہے؟ پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس افسر نے گہری نیند سوئے افراد پر پانی ڈال کر انہیں جاگنے پر مجبور کر دیا اس حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کے ضبط کا پیمانہ لبریز کر دیا۔

ہمارے معاشرے میں دو طرح کی فطرت کے انسان پائے جاتے ہیں ایک وہ جن میں احترام انسانیت اور احساس کا مادہ ہوتا ہے اور دوسرا گروہ اس کے بالکل الٹ ہوتا ہے۔ کسی بھی شخص کا دوسروں سے رویہ اس کے مہذب اور غیر مہذب ہونے کی عکاسی کرتا ہے جیسا کہ حال ہی میں بھارت کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پولیس افسر کے رویے نے سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو پونے ریلوے اسٹیشن کی ہے جہاں پلیٹ فارم پر گہری نیند سوئے افراد کو ایک پولیس افسر ان پر پانی پھینک کر نیند سے جگا رہا ہے۔

- Advertisement -

غیر انسانی رویے پر مبنی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’انسانیت مر گئی ہے‘‘ کے عنوان سے شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک اس کو 4 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اکثریت پولیس افسر کے طرز عمل پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے پولیس افسر پونے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گھومتا ہے اور وہاں سوئے ہوئے ہر شخص کو چاہے جوان ہو یا بوڑھا ان پر پانی ڈال کر انہیں جگاتا ہے۔ گہری نیند میں سوئے اس اچانک پڑنے والی افتاد پر گھبرا کر اٹھ جاتے ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد نے پولیس افسر کے غیر انسانی طرز عمل پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کئی نے اس مسئلے کے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نے کہا کہ وہ جگہ جہاں لوگ ٹرین کے انتظار میں آرم کرتے ہیں ان کے ساتھ یہ سلوک ظالمانہ اور غیر انسانی طرز عمل پر مبنی ہے ایک اور نے کہا کہ اگر یہاں سونا منع ہے تو کیوں متعلقہ حکام ٹرین کا انتظار کرنے والے مسافروں کو آرام کی جگہ فراہم نہیں کرتے۔

ایسے میں کچھ صارفین نے پولیس افسر کی حمایت بھی کی ہے تاہم پونے ڈویژنل ریلوے منیجر اندو ڈوبے نے بھی پولیس افسر کے رویے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

اندو ڈوبے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پلیٹ فارم پر اس طرح سونا دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے لیکن پولیس افسر نے جو طرز عمل اختیار کیا وہ بھی درست نہیں بلکہ افسوسناک ہے۔ متعلقہ حکام مسافروں کے ساتھ احترام، شائستی اور مشفقانہ رویے سے پیش آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں