اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

اگلے سال حج پر جانے والوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : رواں سال دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے اور اس سال بھی سعودی حکومت تمام تر ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔

اسی سلسلے میں آئندہ سال بھی عازمین کو کسی قسم کی پریشانی یا تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے سعودی حکومت سے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ نے حج 2024(1445) کے لیے ابتدائی منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز 16 ستمبر2023 سے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

عاجل نیوز کے مطابق وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے لیے پہلے سے عملی طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ کمپنیوں کی جانب سے عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیاری کا وقت مل سکے۔

سعودی وزیر حج نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ حج کے لیے سیمینارز منعقد کیے جائیں گے، لائسنس یافتہ کمپنیوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

حج

فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے لیے سول ایوی ایشن سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 4 نومبر 2023 (20 ربیع الثانی 1445 ہجری) کو حج پیکجز کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

آئندہ برس حج پروگرام کے حوالے سے وزیرحج کا کہنا تھا کہ 8 جنوری 2024 کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج خدمات پرمشتمل سیمینار اورنمائش منعقد کی جائے گی جس میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی تمام سہولتوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

25 فروری 2024 کو مشاعر مقدسہ میں حجاج کے لیے رہائشی امورکو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک پہلے حج معاہدے کر لیں گے انہیں اپنے حجاج کے لیے مشاعر مقدسہ( منٰی، مزدلفہ، عرفات) میں اپنی پسند کی رہائش حاصل کرنے کا اختیار ہو گا۔

حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یکم مارچ 2024 (20 شعبان 1445 ہجری) سے ڈیجیٹل ویزوں کا اجرا شروع ہو گا جو 29 اپریل 2024 تک جاری رہے گا۔

ان کے مطابق 9 مئی 2024 (یکم ذوالقعدہ 1445) سے عازمین حج کی پروازیں مملکت آنا شروع ہوجائیں گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں