جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جون میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے پاکستان میں جون میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 29.40فیصد رہی،جبکہ مئی میں مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 32.4 فیصد پر رہی جبکہ گزشتہ سال جون میں مہنگائی کے شرح 21.3 فیصدپرتھی۔

- Advertisement -

یاد رہے مہنگائی میں0.33 فیصد مزید اضافہ کردیا گیا جس کے بعد افراط زر کی مجموعی شرح 34.05فیصد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ بیورو شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی ، جس کے تحت مہنگائی میں0.33 فیصد مزید اضافہ ہوا ، جس کے بعد افراط زر کی مجموعی شرح 34.05فیصد ہوگئی تھی۔

ادارہ بیورو شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 20 اشیاء مہنگی اور12 اشیاء سستی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 4.95 فیصد مہنگا، آلو 2.60اور چینی 2.49 فیصد مہنگی ہوئی، دال ماش، چکن، بیف، مٹن، لہسن کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں