15.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی میں مون سون بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون بارشوں سےکراچی میں ارب فلڈنگ کاخدشہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے آٹھ جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اوربالائی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7 اور 8 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سےکراچی میں ارب فلڈنگ کاخدشہ نہیں۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں معتدل اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، ۔سکھر،تھرپارکر،ٹھٹھہ ودیگر اضلاع میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ بارشوں سے بلوچستان کے بعض شہروں میں تیز بارش،نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،مری، گلیات میں موسلا دھاربارش اور ژالہ باری متوقع ہے اور موسلادھاربارش کے باعث اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں