بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

بنگلہ دیشی گلوکارہ نے ’کہانی سنو‘ گنگنا کر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

کہانی سنو گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کے گانے گو بنگلہ دیشی گلوکارہ انکیتا بھٹاچاریہ نے بھی گنگنا دیا۔

بنگلہ دیشی گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ میں اپنی سریلی آواز میں ’کہانی سنو‘ گا کر موسیقی کے متوالوں کے دل جیت لیے، گلوکارہ کی کمال پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر کیفی خلیل کی ’کہانی سنو‘ کی دھوم ہر جگہ سنائی دیتی ہے جس کے باعث گانے کو اب تک یو ٹیوب پر 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

گانا ’کہانی سنو ‘ یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے۔

واضح رہے کہ کیفی خلیل کے مشہور گانے پر اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں