14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بجلی آتی نہیں صرف بل بھاری بھرکم آجاتے ہیں، طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا غم وغصے کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : طویل لوڈشیڈنگ پر ملک بھر کے شہریوں نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے چارگھنٹے جاتی ہے بل پھر بھی بھاری بھرکم آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ملک بھر کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ملک کے شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے چارگھنٹے جاتی ہے بل پھر بھی بھاری بھرکم آتے ہیں۔

کراچی والے بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ بندش سے بلبلا اٹھے، شہری کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی تو ہورہی ہے لیکن مل نہیں رہی، دن میں بجلی ہوتی ہے نہ رات میں، لائٹ نہیں آتی صرف بل آتا ہے۔

- Advertisement -

گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری حضرات بھی پریشان ہے، صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی چار سےآٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا ہے۔

بجلی عدم فراہمی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ کاروبارتباہ ہوگئے، بجلی صبح ہوتی ہےنہ رات ، اندھیروں میں بیٹھے ہیں۔۔

حویلی لکھا کے شہری حویلی کا کہنا تھا کہ صبح ہویا شام بجلی تو ہوگئی ہے نایاب، ملتی نہیں، واپڈا والوں جانے دو، تھوڑی بجلی آنے دو، موبائل کی بیٹری مک گئی،پانی کی ٹنکی سوکھ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں