اسلام آباد: (حسین احمد چوہدری) پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات کو معطل کردیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات کو معطل کردیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی درخواست پر فریقین کو چھ جولائی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔
کیس کی آئندہ سماعت چھ جولائی کو مقرر کی گئی ہے، پاکستان اسٹیل ملز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا چوبیس مارچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا ،کیس کی آئندہ سماعت چھ جولائی کو ہوگی۔