جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف پروگرام :‌ماہر معاشیات نے عوام کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے عوام کو مشورہ دیا کہ اپنے اخراجات بہت سنبھال کر چلائیں کیونکہ 20فیصد کےقریب بجلی کی قیمتوں اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5ارب ڈالر ایک سے دو ماہ میں پاکستان آنے ہیں، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف میں جانا دنیا کیلئےیقین دہانی ہے۔

ڈاکٹرخاقان نجیب کا کہنا تھا کہ 9ماہ میں آئی ایم ایف کا پروگرام ڈیلیور کرنا ہوگا اور روپے کی قدر میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا، پاکستان کو اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ماہر معاشیات نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیاہے، دو ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی معیشت بڑھنے کی صلاحیت کو کمزور قراردیاہے،ڈاکٹرخاقان نجیب

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہاہے محنت کریں اورڈالرز اکٹھے کریں،ڈالرز آئیں گے تو معیشت کا رکا ہوا پہیہ چلنا شروع ہوجائے گا۔

ڈاکٹرخاقان نجیب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اور بانڈ مارکیٹ میں آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل آرہا ہے تاہم عام آدمی کیلئے کوئی خاص ریلیف دکھائی نہیں دیتا، 20فیصد کےقریب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے جارہاہے، اس لیے عام آدمی کیلئے مشورہ ہے کہ اپنے اخراجات بہت سنبھال کر چلائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں