جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اشنا شاہ کی شادی میں انوراگ کیشپ کا کیا کردار ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اشنا شاہ نے انوراگ کیشپ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک باصلاحیت انسان، اپنے ہنر کا استاد، ایک ادارہ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’شوہر حمزہ امین سے ملوانے میں انوراگ کیشپ نے میری مدد کی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین فروری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکارہ کو شادی میں بھارتی لہنگا پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ بھڑک اٹھی تھیں اور پھر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے چند دنوں کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہوگئی تھیں۔

سال 2021 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اشنا شاہ اور سینئر اداکارہ صبا فیصل جلد ہی بھارتی ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کی ہدایتکاری میں بننے والے پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صبا فیصل کی پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں اداکارائیں انوراگ کیشپ کے ہمراہ گفتگو میں مصروف ہیں۔

اشنا نے کیپشن میں لکھا تھا کہ وہ سرحد پار اس شراکت داری اور اس ادارے سے سیکھنے کا اعزاز ملنے پر پرجوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں