جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دبئی میں کچرے سے چھٹکارا پانے کا جدید طریقہ دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے چھٹکارا پانے کا ایک نیا جدید طریقہ دریافت کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد نے کردیا۔

شیخ حمدان کا کہنا ہے کہ منصوبہ ایک گھنٹے میں 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قابلِ تجدید توانائی ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس پاور پلانٹ سے سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس کیا جاسکے گا۔

متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے میونسپلٹی منصوبے میں 4  ارب درھم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں