جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہونے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 41 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 281 سے زائد میں فروخت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپیہ مضبوط اور مستحکم ہونے لگا ہے تاہم آج پھر انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ گیا گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرایک روپے ستانوے پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 277 روپے 41 پیسےپر بند ہوا جبکہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو اٹھہتر روپے دس پیسے میں فروخت کیا۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سواکیاسی روپے سے زائد میں فروخت ہوا ، ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں پر دباؤ ہے کہ پورٹ پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کیلئے ڈالر فراہم کئے جائیں، درآمدات کُھلنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک ہی دن میں دس روپے اٹھاون پیسے سستا ہوکر 275 روپے اکتالیس پیسے پربند ہوا۔ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر دو سو پچاسی روپے ننانوے پیسے پربند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں