جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم اور انکے صاحبزادوں کی منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواستیں دائر

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلیمان سمیت دیگر نے منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وزیراعظم شہباز شریف ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلیمان شہباز سمیت ہارون یوسف و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ اس موقع پر ملزمان  کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے ان کی بریت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔

احتساب عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر، الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر ہیں۔

- Advertisement -

وکیل کے مطابق نیب کے پاس ان الزامات کے متعلق کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اسی بنیاد پر ریفرنس ثابت ہونے کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان اور دیگر کو اس ریفرنس سے بری کرے۔

سماعت کے دوران شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک سماعت کیلیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور نیب سے 19 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں