اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سی پیک کے 10 سال مکمل : وزیراعظم شہباز شریف کی چین اور پاکستان کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کےدس سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئےوژن کا شاندار نمونہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ چین اورپاکستان آئرن برادرز ہیں،سی پیک بااعتمادسٹرٹیجک کوآپریٹوپارٹنرشپ کانیا باب ہے،سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئےوژن کاشاندار نمونہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ شی جن پنگ کی امن،دوستی، معاشی شراکت داری کی سوچ کامظہرہے، سی پیک صدرشی جن پنگ کاپاکستان کےعوام کے لئے تحفہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ افسوس 4سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے، سی پیک کے دشمن خطے میں ترقی،امن، خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔

انھوں نے بتایا کہ سی پیک کی رفتار کو دگنا کررہے ہیں، یہ غربت، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے، بھارت کوبھی سی پیک کےراستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک گلوبلائزیشن میں اکنامک ریجنلائزیشن کا گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ منصوبہ دو طرفہ تعلقات کو فولادی بنانے کا ذریعہ اور باہمی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں 9 اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی، این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ ،قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئےپیشگی اقدامات سی پیک کاحصہ ہیں جبکہ زراعت کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبے بھی اس میں شامل ہیں جس سے غذائی تحفظ یقینی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں