20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

تنخواہوں میں اضافہ: اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کااطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈایک سے16تک ملازمین کی تنخواہوں میں35فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ گریڈ17سے22تک وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں30فیصداضافہ کیا ہے، نوٹیفکیشن کااطلاق یکم جولائی2023 سے ہوگیا۔

- Advertisement -

یاد رہے حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا، جس میں بتایا تھا کہ گریڈ ایک سے 16سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافہ ہو گا۔

پنشن میں ساڑھے17فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ سرکاری ملازمین کی کم از کم پنشن 12ہزار روپے ماہانہ کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں