لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد اداکارہ نادیہ جمیل کے گھر میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے گھر میں بارش کا پانی دیکھا جاسکتا ہے۔
نادیہ جمیل نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدہ گھر پر اکیلی ہیں اور کہیں نکل نہیں سکتیں، بچوں کے لیے کھانے پینے کی چیزیں لانے کے لیے بھائی کو سینے تک پانی سے گزر کر جانا پڑا۔
My 76 year old mother is trapped in the house… again. I’m regretting the fact that I stayed with my best friend last night. We were celebrating my sons birthday and I crashed there. Now I can’t get to my mother. And she can’t get out. In another hour, if the rains continue, this… pic.twitter.com/Y6d4ml5FbF
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 5, 2023
واضح رہے کہ لاہور میں موسلادھار بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
لاہورمیں آج ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
مصری شاہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ چونگی امرسدھو میں بجلی کا تارپانی میں گرنے کے بعد کرنٹ لگنے سے عثمان نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔
ادھر باغبان پورہ میں کھمبے میں کرنٹ آنے سے نوجوان احتشام جاں بحق ہوا، ہنجروال میں بھی گیارہ سالہ بچہ پانی میں کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔