جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’’اللہ کو حاضر ناظر جان کر بتا رہا ہوں علیم خان نے جو کہا 100 فیصد درست کہا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر بتا رہے ہیں کہ علیم خان نے جو کہا 100 فیصد درست کہا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے کرپشن کی دستاویزات لا کر اس وقت کے وزیراعظم کو دی تو انھیں جنرل باجوہ سے بول کر ہٹا دیا گیا، علیم خان نے جو باتیں بتائیں بالکل درست بتائیں.

فیاض چوہان کے مطابق انھیں نہیں معلوم کہ علی زیدی، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری استحکام پاکستان پارٹی میں موجود ہیں یا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی واقعے پر شہدا اور ہل خانہ سے معافی مانگیں۔

- Advertisement -

ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی واقعے پر شہدا اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگیں، درست فیصلہ ہو یا غلط جو آدمی وقت پر فیصلہ نہیں کرسکتا وہ لیڈرنہیں بن سکتا۔

انھوں نے بتایا کہ اعظم خان نے آئی بی چیف اپنی مرضی کا لگایا تھا، کسی کو ہٹانے کے لیے آئی بی چیف سے مرضی کی رپورٹ لی جاتی تھی، 2011 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن انتہائی دھاندلی زدہ تھے، حامد خان، رؤف حسن اور عارف علوی کے بیٹے سمیت 4 لوگوں کا گینگ تھا، حامدخان ماضی میں پانی سے پکوڑے تلتے رہے ہیں۔

فیاض چوہان کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سافٹ ویئر بنوایا گیا تھا جو انتہائی بوگس تھا، 26 سال سوشل میڈیا پر انتہائی ایماندارشخصیت کا ڈھنڈورا پیٹا گیا، ایماندار شخصیت کے قریب وہ لوگ تھے جو انتہائی کرپٹ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں