جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سی پیک کس دور میں شروع ہوا؟ پی پی اور ن لیگ میں بحث چھڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سی پیک سے متعلق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے دعوے کے بعد اتحادی حکومت کے وزیر بلاول بھٹو کا ٹوئٹ بھی آگیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا خطے کیلئے ایک تحفہ ہے۔ یہ وژن صدر شی جن اور نواز شریف کا دیا ہوا تحفہ ہے جس کو آج 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

’سی پیک نے پاکستان کو 2013 سے 2018 تک ہر شعبے میں ترقی دی مہنگائی، دہشتگردی اور توانائی کا بحران ختم ہو چکا تھا لیکن سازشی عناصر سے یہ سب برداشت نہ ہوا‘۔

- Advertisement -

’اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا‘

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے اس ٹوئٹ کے بعد پی پی اور ن لیگ میں جنگ چھڑ گئی جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ایک ٹوئٹ کی اور کہا کہ سی پیک منصوبہ صدر زرداری کی دوراندیشی کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری اور چینی صدر کی ویژنری قیادت نے منصوبے کی بنیاد رکھی، سی پیک نے پاکستان میں انفرا اسٹریکچر، توانائی، تجارت، اہم منصوبے کے راستے کھولے۔

سی پیک کے 10 سال مکمل : وزیراعظم شہباز شریف کی چین اور پاکستان کو مبارکباد

وزیر جارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک نے اقتصادی ترقی کو ہوادی، روزگار کے مواقع پیدا کئے، آصف زرداری نے امداد نہیں مسلسل تجارت کی پالیسی کا بیانیہ اپنایا، پاکستان کو خنجراب سے گوادر تک خود کفیل مستقبل بنانے کے قابل بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں