جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قرآن کریم کی بے حرمتی: ‘عالمی ادارے مسلمانوں کے دل دکھانے اور اسلاموفوبیا روکنے میں کردار ادا کریں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے مسلمانوں کے دل دکھانے اور اسلاموفوبیا روکنے میں کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قرآن کریم کےتقدس کیلئے پختہ عزم کااظہار کرے گا اور پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دیاجائے گا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب اور مقدس ہستیوں کا احترام کیاجائے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ناموس قرآن ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سویڈن سمیت دنیا میں کہیں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کسی مسلمان کوبرداشت نہیں، مہذب اقوام ،عالمی ادارے مسلمانوں کے دل دکھانے ،اسلاموفوبیا روکنے میں کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

دنیا کو شیطان صفت کرداروں کے حوالے کرنا عالمی امن کیلئےخطرہ ہے، دنیا کو بے امنی ، نفرت اور انتشار کے جہنم میں دھکیلنے سے روکنا ہوگا۔

کل قرآن کریم کی ناموس کیلئے ملک گیر احتجاج بھی ہوگا اورریلیاں نکالی جائیں گی ، ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لیکرکل گھر سے نکلے اوراحتجاج میں شریک ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں