جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی ، آج 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دن بھر مثبت رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی برقرار رہی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 6 سو 26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈانڈیکس چودہ ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

- Advertisement -

اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چھ سو چھبیس پوائنٹس اضافے سے چوالیس ہزار ایک سو اٹھہتر پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران 16 کروڑ 62 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار دس ارب نوے کروڑ مالیت کا کاروبار ہوا۔

کاروبار کے دوران کمرشل بینکوں کے حصص میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔

یاد رہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز ہی 100انڈیکس میں 2307 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 5.57 فیصد اضافے کے ساتھ 43759 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں