لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث شادی ہال کی دیوار کا ایک حصہ مزنگ اسپتال کے ویٹنگ ایریا پر گر گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز نے افسوسناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال کی دیوار اسپتال پر گرتی ہے۔
دیوار گرنے سے ویٹنگ ایریا میں بیٹھے لواحقین ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں بچے سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔
لاہور میں گزشتہ روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔ آج چونگی امرسدھو میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
شہر میں بارشی پانی کے نکاس کیلیے 7 صوبائی سیکرٹریز اور 4 صوبائی وزرا کو ذمہ داریاں دینے کے باوجود متعدد علاقہ تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ چند علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔
لاہور میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 10 اموات #ARYNews pic.twitter.com/VA25ffecyg
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 6, 2023