بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خیر پورحادثہ: چارسالہ بچی معجزانہ طورپر بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: سوات سے کراچی جانے والی مسافر بس کے حادثے میں کئی جانیں گئیں ،مگر چارسالہ بچی زرینہ معجزانہ طورپر بچ گئی جسے خراش تک نہ آئی ،بچی کو صحیح سلامت دیکھ کر سب ہی حیران ہیں۔

کہتے ہیں جسےاللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ کہاوت چارسالہ زرینہ پرپوری ہوئی، جو اس خوفناک حادثے میں بھی زندہ سلامت رہی، سوات سے روانہ ہونے والی مسافر کوچ اپنی منزل کراچی نہ پہنچ سکی اور راستے میں ہولناک حادثے کا شکارہوئی، حادثے میں کتنوں کی جان گئی اورکتنے ہی زخمی ہوئے مگر زرینہ کا بال بھی بیکا نہ ہوا۔

دل دہلا دینے والاحادثہ ننھی زرینہ کو بھی خوفزدہ کرگیاہےاور وہ صرف اپنا نام اور علاقہ سوات ہی بتاسکی، قدرت کے اس کرشمے پر سب ہی حیران ہیں،حادثے میں بس بری طرح تباہ ہوئی لیکن چار سالہ زرینہ کو خراش تک نہ آئی۔

اہم ترین

مزید خبریں