کوئٹہ : پشتون آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان کوہ پیما لاپتہ ہوگیا ، جس کی تلاش کے لئے پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشتون آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان کوہ پیما پہاڑوں میں لاپتہ ہوگیا ، نوجوان کی تلاش کے لئے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے ڈرون کے ذریعے بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے، ریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔
- Advertisement -
ڈی جی پی ڈی ایم نے عوام سے گزارش کی کہ حکومتی احکامات کی پابندی کریں اور مون سون کے باعث پہاڑیوں اور پکنک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی ٹیم نوجوان کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، صبح ہائکنگ ٹیموں کےہمراہ ریسکیوآپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔