جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

سندھ میں ڈائریا کیسز میں تشویشناک اضافہ ، 83 ہزار سے زائد افراد مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں ڈائریا اور ہیضے کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا، رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا میں مبتلا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے صوبے میں ڈائریا کیسز سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا کہ رواں سال 83 ہزار سےزائد افرادڈائریامیں مبتلا ہوئے جبکہ ہیضےکے 53 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ 7 اضلاع میں 83 ہزار 248 افراد ڈائریا اور ہیضے سے متاثرہوئے، سب سے زیادہ 32 ہزار 57  ڈائریا کے کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے جبکہ سب سے کم 3 ہزار 952 ڈائریا کے کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر میں 14 ہزار 432 افراد بشمول بچے و خواتین متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق 12 ہزار 486 ڈائریا کے کیسز غربی میں اور 4 ہزار 535 افراد ڈائریا کے ضلع کیماڑی میں رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ 6 ہزار 834 افراد ڈائریا کے ضلع جنوبی اور 8ہزار 952 افرادڈائریاکےضلع شرقی میں سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں